عالمی برادری ایران پرعائدامریکی پابندیوں کو نظرانداز کرے، صدر حسن روحانی

اتوار 15 مارچ 2020 23:40

عالمی برادری ایران پرعائدامریکی پابندیوں کو نظرانداز کرے، صدر حسن ..
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2020ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے عالمی برادری امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر حسن روحانی نے مختلف ملکوں کے صدور کو خطوط لکھے ہیں جن میں ایران میں کرونا وائرس کی روک تھام پر امریکی پابندیوں کے بُرے اثرات سے متعلق وضاحتیں پیش کی ہیں۔

ایرانی صدر نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری امریکی پابندیوں کو نظرانداز کرے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گتریس کے نام خط میں اٴْن سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو نظر انداز کرنے اور ایران کیخلاف لگائی گئی پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔