برطانوی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلفیون پرگفتگو

کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار

پیر 16 مارچ 2020 13:48

برطانوی وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلفیون پرگفتگو
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) سعودی عرب اور برطانیہ نے کورونا وائرس کے پھیلائو اور اس کی تباہ کاریوں کی روک تھام کے لئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔العربیہ ٹی ویکے مطابق شام برطانوی وزیر اعظم بور جانسن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلفیون پر بات چیت کی ،جس میںدونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں کورونا کی وباء کا موضوع زیر بحث رہا۔

(جاری ہے)

سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم نے کورونا کے خلاف مل کر کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ٹیلیفون پربات چیت میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کورونا سے نمنٹے کے لیے باہمی تعاون کو مربوط کرنے اور انسداد کورونا کے لیے عالمی سطح پر مل کر کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ ان کا ملک جی 20 ممالک کے ساتھ مل کر کورونا کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ اس موقع پر برطانوی وزیراعظم نے کرونا کی ویکسین کی تیاری کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔