بہاریہ مکئی کو عام طورپر10سے 11مرتبہ پانی لگانے کی ضرورت ہوتی ہے، ترجمان محکمہ زراعت

پیر 16 مارچ 2020 15:40

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2020ء) ترجمان محکمہ زراعت نے بتایاہے کہ بہاریہ مکئی کو عام طورپر10سے 11مرتبہ پانی لگانے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اچھی پیداوار کیلئے مناسب وقت پر پانی لگاکر کاشتکار شاندار فصل حاصل کرسکتے ہیں‘ بہاریہ مکئی کی نشوونما کیلئے پانی زبردست اہمیت کا حامل ہے کیونکہ غذائی عناصرپانی میں حل ہوکر جڑوں کے ذریعے پودوں کے اندر سرایت کرتے ہیں جس سے پودے خوراک حاصل کرتے ہیں اوران میں ضیائی تالیف کا عمل بھی جاری و ساری رہتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کے آغازمیں چونکہ موسم زیادہ گرم نہیں ہوتا اس لئے پانی لگانے کاوقفہ زیادہ اور مقدارکم رکھی جاتی ہے تاہم جوں جوں پودے بڑے ہونا شروع اور موسم زیادہ گرم و دھوپ کی حدت میں اضافہ ہوتاہے توں توں اسے پانی کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے‘ جب بہاریہ مکئی کے پودے پرپھول نکلنا شروع ہوجائیں تو اس وقت کسی بھی صورت پانی کا سوکا نہیں آنے دیناچاہئیے کیونکہ اس وقت نائٹروجن کھادکی آخری قسط ڈالی جاتی ہے اور عمل زیر گی بھی شروع ہوچکاہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :