سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے، زرعی ماہرین

پیر 16 مارچ 2020 23:51

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2020ء) محکمہ زراعت کے زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ سفید مکھی کپاس کا انتہائی نقصان دہ کیڑا ہے جو سال بھر متحرک رہتا ہے۔کاشتکار بہاریہ فصلوں پر سفید مکھی کا تدارک یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی جدید سفارشات پر عمل کریں تاکہ کپاس کی آئندہ فصل کو سفید مکھی کے حملہ سے محفوظ رکھا جاسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہاریہ فصلوں اور سبزیات کی باقیات کو برداشت کے بعد فوراً تلف کریں۔

کپاس کی کاشت کے علاقوں میں اور کپاس کے کھیتوں کے قریب بھنڈی توری، بینگن اور جوار کاشت نہ کریںاور کھیتوں اور کھالوں کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہاریہ فصلات پر سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے ایسی زہریں استعمال کریں جو سفید مکھی کے تدارک کے لیے موثر اور مفید کیڑوں کے لیے محفوظ ہوں۔

متعلقہ عنوان :