جسٹن ٹروڈو نے پورے کینیڈا کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان کردیا

18 مارچ کے بعد کینیڈا کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کر دیے جائیں گے، فیصلہ ملک کے تمام 10 صوبوں میں کورونا وائرس پھیلنے اور 313 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 16 مارچ 2020 23:01

جسٹن ٹروڈو نے پورے کینیڈا کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان کردیا
اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2020ء) جسٹن ٹروڈو نے پورے کینیڈا کو لاک ڈاون کرنے کا اعلان کردیا، 18 مارچ کے بعد کینیڈا کی تمام سرحدیں اور فضائی روٹس بند کر دیے جائیں گے، فیصلہ ملک کے تمام 10 صوبوں میں کورونا وائرس پھیلنے اور 313 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہونے کے بعد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے اپنے ملک کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔



پیر کے روز جاری کیے گئے پیغام میں کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ بدھ 18 مارچ کے بعد سے کوئی بھی غیر کینیڈین شہری ملک میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ بیرون ممالک میں مقیم کینیڈین شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 18 مارچ تک ملک میں واپس آ جائیں۔ 18 مارچ کے بعد صرف کینیڈین شہریوں کو ہی ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، تاہم 18 مارچ کے بعد کینیڈا سے باہر کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورنٹو، موٹریال اور وینکوور کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ اس تمام صورتحال میں کینیڈین حکومت نے ہدایت کی ہے کہ کینیڈا کا ہر شہری کورونا وائرس سے بچائو کے لیے سخت اقدامات کرے جن میں محدود سفر، بیرون ممالک کے سفر سے واپس آنے کے بعد خود کو 14 روز کے لیے دوسروں سے الگ رکھنا، آئندہ آنے والے ہفتوں تک پرہجوم مقامات، معاشرتی تقاریب سے گریز کرنا اور ملازمت پیشہ افراد گھروں میں رہ کر کام کریں۔

بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں زیادہ کیسز کا تعلق سفر کرنے سے ہے لیکن اسے فوری طور پر بدلا جاسکتا ہے۔ کینیڈا کے چیف پبلک ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنا ہر ملک کے لیے بہت ضروری ہے لیکن جن ممالک نے سفری پابندیاں عائد کی ہیں وہ اس وائرس کو روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتے یہاں تک تک جو ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں انہوں نے سب سے زیادہ سفری اور سرحدی پابندیاں عائد کی ہیں۔

قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اپنی فیملی اور خود کو دارالحکومت اوٹاوا میں رہائش گاہ میں دوسروں سے الگ رکھتے ہوئے انٹرویو میں سرحد بند کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ جبکہ اب انہوں نے کینیڈا کو مکمل طور پر لاک ڈاون کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔