Live Updates

کورونا وائرس سنجیدہ کرائسز ہے ،آل شریف لندن میں بیٹھ کر اس پربھی سیاست کر رہا ہے‘ ہمایوں اختر خان

وزیراعظم نے کورونا وائرس کے منفی اثرات سے معیشت کو محفوظ رکھنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرنیکی ہدایت کی ہے

منگل 17 مارچ 2020 11:52

کورونا وائرس سنجیدہ کرائسز ہے ،آل شریف لندن میں بیٹھ کر اس پربھی سیاست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک سنجیدہ کرائسز ہے لیکن آل شریف لندن میں بیٹھ کر اس معاملے پر بھی سیاست کر رہا ہے ،قوم سوال پوچھ رہی ہے کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں وہ وطن واپس آکر کیوں اپنا کردارادا نہیں کرتے ،کورونا وائرس سے دنیا کے ترقی یافتہ ملک ہل کر رہ گئے ہیں اس لئے وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے منفی اثرات سے معیشت کو محفوظ رکھنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کی ہدایت کی ہے ۔

اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس کے لئے بروقت عملی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کی وجہ سے ترقی یافتہ ممالک میں معیشت کی رفتا انتہائی سست روی کا شکار ہے اور وہاں پر پالیسی ریٹ میںکمی لائی گئی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان موجودہ حالات میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں اور معاشی ٹیم سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے منفی اثرات کو کم سے کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ۔

انہوں نے کہا کہ چینی قوم نے مشکل وقت کا سامنا کرنے کے لئے بھرپور اتحاد کا مظاہرہ کیا جبکہ یہاں پر سیاست چمکائی جارہی ہے ، مریم نواز باہر نکلی ہیں تو انہوں نے کیا کردارادا کیا ہے ، آل شریف اس وقت لندن میں پناہ لئے ہوئے ہے ، قوم سوال کرتی ہے کہ شہباز شریف قائد حزب اختلاف ہیں وہ کیوں واپس آکر اپنا کردار اد انہیں کرتے ، قومی پالیسی کی باتیں تو کی جاتی ہیں لیکن قائد حزب اختلاف باہر بیٹھے ہیں ،حکومت بیان بازی کی بجائے عملی طور پر میدان میں نکل کر کام کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ پوری قوم دعا کرے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو جلد سے جلد کورونا وائرس جیسی مشکل سے چھٹکارا دلائے اور ملک کو محفوظ رکھے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات