سرگودہا‘ریسکیو 1122نے کرونا وائرس سے مریضوں کے بچائو کیلئے عملی مشقوں کا آغاز کر دیا

منگل 17 مارچ 2020 13:42

سرگودہا‘ریسکیو 1122نے کرونا وائرس سے مریضوں کے بچائو کیلئے عملی مشقوں ..
سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) ریسکیو 1122نے کرونا وائرس سے مریضوں کے بچائو کیلئے عملی مشقوں کا آغاز کر دیا۔ذرائع کے مطابق ریسکیو 1122 او رمحکمہ صحت کے باہمی اشتراک سے ممکنہ کرونا کے مریضوں کو ریسکیو کرنے کیلئے عملی مشقوں کا آغاز ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سلانوالی ‘ ساہیوال اور شاپور میں محکمہ صحت او رریسکیو کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ کی عملی مشقیں منعقد ہوئیں جس میں ضلعی ایمر جنسی آفیسر مظہر شاہ او رڈاکٹر سلیم سمیت محکمہ صحت کے دیگر ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف نے حصہ لیا ۔

آج کوٹ مومن ‘ بھلوال او ربھیرہ جبکہ کل 18 مارچ کو سرگودہا میں ڈاکٹرز او رپیرا میڈیکل سٹاف کی ممکنہ کرونا کے مریضوں کی محفوظ طریقہ سے قرنطینہ آئسولیشن وارڈز میں منتقلی کیلئے عملی مشقیں منعقدہوگی ۔ سرگودہا میں عملی مشقیں رسیکیو 1122کے مرکزی دفتر واقع یونیورسٹی روڈ پر دن گیارہ بجے منعقد ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ موک ایکسرسائز کا معائنہ کریںگے۔

متعلقہ عنوان :