ضلع ملاکنڈ میں ٹڈی دل کے ممکنہ خطرا ت سے بچائو کے لئے اجلاس

منگل 17 مارچ 2020 23:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2020ء) فصلات کو نقصان پہنچانے والے ٹڈی دل سے ضلع ملاکنڈ میں ممکنہ خطرات سے بچائو کے حفاظتی تدابیر کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر و کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر اور دیگر افسران کے علاوہ ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے حکام نے شرکت کی ۔

اجلاس میں صوبے کے جنوبی اضلاع میں فصلات پر حملہ آور ہونے والے ٹڈی دل کے ضلع میں آنے کے امکانات اورفصلوں کو نقصانات کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے متعدد تجاویزکو زیر غور لایا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی بھی موقع پر ضرورت پڑھنے کے لیے افرادی قوت کی موجودگی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمے تمام انتظامات مکمل کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں سپرے اور پمپس کی دستیابی جبکہ کنٹرول روم کے قائم کرنے کا انتظام کیا جائے اور گاڑیوں کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ڈیمانڈ ارسال کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اگر چہ یہاں پر ٹڈی دل کے آنے کا کوئی خطرہ موجود نہیں تاہم اس کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات کا پہلے ہی سے بندوبست کرنا لازمی ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔

متعلقہ عنوان :