چین کا کورونا وائرس سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر سخت رد عمل

منگل 17 مارچ 2020 23:26

چین کا کورونا وائرس سے متعلق امریکی صدر کے بیان پر سخت رد عمل
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2020ء) چینی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورونا وائرس کے حوالے سے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ کو خبر دار کیا ہے کہ وہ چین کو بدنام کرنے کی بجائے اپنے معاملات پر توجہ دے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کو چین کی وباء قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کا پہلا کیس 2019ء کے آخر میں چینی شہر ووہان میں ریکارڈ کیا گیا تھا اس لیے یہ وباء چین سے شروع ہوئی، جبکہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکی فوج کورونا وائرس کو خطے میں لے کر آئی۔