ْگوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں فروری کے دوران 49.88 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو پاکستان

بدھ 18 مارچ 2020 14:33

ْگوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں فروری کے دوران 49.88 فیصد اضافہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) فروری 2020ء کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 49.88 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق فروری 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 25.9 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ فروری 2019ء میں گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات سے 17.3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2019ء کے مقابلہ میں فروری 2020ء کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی قومی برآمدات میں 8.6 ملین ڈالر یعنی 50 فیصد کے قریب نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔