کاشتکاروں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے،ڈی سی پاکپتن

بدھ 18 مارچ 2020 17:37

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان نے کہا ہے کہ خود کفالت کی منزل حا صل کرنے کیلئے زرعی پیداوار میں اضافہ از حد ضروری ہے، زرعی پیداوار کے اضافہ سے غربت میں کمی آئے گی ، کسانوں ، کاشتکاروں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والی تمام سہولیات سے آراستہ کیا جائے اور بدلتے ہوئے موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے کاشتکاروں ، کسانوں کو فصلات کاشت کرنے کی ترغیب دی جائے ، کسان جدید طریقہ کاشت کاری اپنا کر بہتر پیداوار اور زیادہ آمدنی حا صل کر سکتے ہیں ، محکمہ زراعت کے افسران گراس روٹ لیول تک کسانوں ، کاشتکاروں کو رہنمائی دیں ۔

ان خیالات کا ظہارانہوں نے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئی کہی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عقیل احمد نے ضلع پاکپتن میں فصلات کی کاشت سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کپاس کی صورتحال اور دیگر فصلات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ڈی ایف سی قصور مبارک بٹ نے فوڈ سے متعلق بریفنگ دی۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت کے جاری منصوبہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ کسان ، کاشتکار ان ترقیاتی منصوبہ جات سے آراستہ ہوکر ملکی ترقی میں اپنا منفرد کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ کیمیائی کھادوں، زرعی ادویات کے سیمپل لیں، سیمپل کی لیبارٹری سے تشخیص کر وائیں، غیر معیاری کیمیائی کھادیں و زرعی ادویات فروخت کرنے کے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کریں، کو الٹی کے معیار پر کمپرومائز نہ کریں ،کوالٹی کے معیار کو اس وقت تک بہتر نہیں بنایا جا سکتا جب تک تسلسل کے ساتھ سیمپلنگ نہ کی جائے ، زرعی پیداوار کے حصول میں زرعی اصلاحات ناگزیر ہیں ، انتظامی ، زراعت اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بہتر کوارڈینشین کے ساتھ اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :