جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے کسان ، کاشتکار، زراعت افسران مل جل کر اقدامات کریں ، ڈی سی پاکپتن

بدھ 18 مارچ 2020 17:37

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان نے کہا ہے کہ جڑی بوٹیوں کے خاتمہ کیلئے کسان ، کاشتکار، زراعت افسران مل جل کر اقدامات کریں ، جڑی بوٹیاں زرعی پیدا وار کی دشمن اور زراعت کیلئے خطرہ ہیں، جڑی بوٹیا ں مختلف فصلات کی فی ایکڑپیداوار اور معیار میں کمی کا باعث بنتی ہیں ، جڑی بوٹیوں کی موثر تلفی پر اگر توجہ نہ دی جائے تو زرعی پیداوار میں کمی واقع پیدا ہوتی ہے ، جڑی بوٹیاں بذریعہ بیج ، نباتاتی حصوں سے اپنی تعداد میں اضافہ بھی کرتی ہیں ، ،جڑی بوٹی مکائو ، پیداوار بڑھائو کے تحت مختلف فصلات کی بہترین طریقے سے نہگداشت کی جائے اور کسانوں کو شعور آگاہی دی جائے ،کسانوں ، کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے زریعے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا جائے ، فصلات ، باغات اورارد گردے کے ماحول کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں تاکہ زرعی پیدا وار بڑھے جس سے نہ صرف کسان ، کاشتکار کی آمد ن میں اضافہ ہو گا بلکہ قومی معشیت بھی مستحکم ہو گی ، جڑی بوٹیوں کے ساتھ غذائی جزاء ، نائتڑوجن ، فاسفورس ، پوٹایشم اور دیگر اجزائے صغیرہ وغیرہ کے حصول میں سخت مقابلہ کرتی ہیں ، عام طور پر جڑی بو ٹیاں فصلوں کے پودوں کے مقابلہ میں 4-3 گنا زیادہ اور بڑی تیزی کے ساتھ غذائی عناصر زمین سے حا صل کرتی ہے ، جس کی وجہ سے فصل غذائی عناصر کی کمی کا شکار ہو جاتی ہے ، اور فصلوں کی پیداوار بہت کم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑی بوٹی مکائو مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ف) ڈاکٹر احمد فنان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عقیل احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری محمد رفیق سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران ، کسان ، کاشتکار بھی موجودتھے ۔

متعلقہ عنوان :