زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،حاجی شیر علی

بدھ 18 مارچ 2020 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2020ء) سیڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن خیبر پختونخواکے صدر حاجی شیر علی نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ شعبہ زراعت اور کاشت کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ملک کو خوراک اور دوسری زرعی ضروریات کے معاملے میں خود کفیل بنایا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دن نوشہرہ میں سیڈ انڈسٹری ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے اجلاس میں صوبے بھر کے سیڈ انڈسٹری کے عہدایداروں اور ڈیلروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،انہوں نے کہا کہ حکومت اگر واقعی معیشت کو ترقی دینا چاہتی ہے تو پھر اسے زراعت پر بھر پور توجہ دینا ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصدجدید طریقوں سیکسانوں کی معاونت و تربیت، ترقیاتی کاروباری منصوبے اور کم لاگت کے زرعی طریقوں کے بارے میں تربیت فراہم کر نا ہیاس سے چھوٹے کاشت کاروں کو اپنے وسائل کو بہتر استعمال کرتے ہوئے آمدنی بڑھانے کا موقع ملے گا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کسانوں کواعلیٰ کوالٹی کے تخم مہیا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں پیداہونے والے پھلوں میں سے 48فیصد پھل خیبرپختونخوا ہی میں پیداہوتے ہیں۔خیبرپختونخوا کے معاشی مستقبل کو پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے ممکن بنایاجاسکتا ہے،حکومت معیاری اور اعلیٰ کوالٹی کے تخموں کی پیداوار کے لئے سیڈ انڈسٹری سے وابستہ افراد کو وسائل فراہم کرانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ صوبہ خیبر پختونخوا معیاری تخم کی پیداوارمیں خودکفیل ہو سکے۔