اٹلی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 475افراد ہلاک

اٹلی میں ایک ہی دن میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوگئی، مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 2978 ہوگئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 18 مارچ 2020 22:55

اٹلی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے 475افراد ہلاک
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 18 مارچ2020ء) اٹلی میں ایک ہی دن میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں میں اٹلی میں کورونا وائرس کی وجہ سے 475افراد ہلاک گئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 2978 ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس دنیا کے 165 ممالک تک پھیل گیا، دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 987 ہو گئی، ایک لاکھ اٹھانوے ہزار چار سو بائیس افراد کرونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں صورتحال بدترین ہو گئی، ایک روز میں مزید 345 افراد ہلاک ہو گئے، عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا سے دنیا بھر میں خوف کی صورتحال، اٹلی میں صورتحال مزید بگڑ گئی، ایک روز میں 475 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

مرنے والوں کی تعداد 2978 ہو گئی۔

ایران میں مزید 135افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 988 تک جا پہنچی۔ اسپین میں بھی کرونا سے مزید 191 افراد جان سے گئے تاہم چین میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے جہاں ایک روز میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیرہ نئے کیس سامنے آئے ہیں۔امریکا میں کرونا سے مزید 29 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ مرنے والوں کی تعداد ایک سو پندرہ ہو گئی ہے۔

جرمنی میں چھبیس، جنوبی کوریا میں چوراسی، فرانس میں ایک سو پچھتر، برطانیہ میں اکہتر، کینیڈا میں آٹھ افراد کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔یورو 2020 فٹ بال ٹورنامنٹ ایک سال کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کو وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔ دوسری جانب جرمن ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا 2سال تک جاری رہ سکتی۔