کورونا وائرس کے پیش نظر نصف دنیا کے سکول اور یونیورسٹیوں کو بند کر دیا گیا، دنیا بھر میں 850 ملین سے زیادہ طلباء متاثر ہوئے ہیں،یونیسکو

بدھ 18 مارچ 2020 23:25

کورونا وائرس کے پیش نظر نصف دنیا کے سکول اور یونیورسٹیوں کو بند کر دیا ..
پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2020ء) یونیسکو نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر نصف دنیا کے سکول اور یو نیورسٹیاں کو بند کر دیا گیا ہے جس کے باعث دنیا بھر میں 850 ملین سے زیادہ طلباء متاثر ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس وباء کو تعلیم کے لئے بے مثال چیلنج قرار دیتے ہوئے یونیسکو نے کہا کہ 102 ممالک میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں ،11ممالک میں جزوی طور پر بندش ہوئی ہے اور مزید بندشیں ہو نے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :