بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہوگئی، قرنطینہ میں مقیم 252 افراد میں سے 29 میں کورونا وائرس کی تصدیق

جمعرات 19 مارچ 2020 17:25

بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہوگئی، قرنطینہ ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہوگئی ہے حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق قرنطینہ میں مقیم 252 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ آگئے جن میں 29 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ تفتان میں بھی 16 افراد کے ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی تھی ۔ ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن رومز میں منتقل کیا جارہا ہے اور متاثرہ مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔