امریکی خاتون رکن کانگریس تلسی گیبرڈ صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار، جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان

جمعہ 20 مارچ 2020 11:20

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) امریکی کانگریس کی خاتون رکن و ڈیموکریٹ پارٹی کی رکن تلسی گیبرڈ صدارتی نامزدگی کی دوڑ سے دستبردار ہوگئیں اور رواں سال نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف اپنے مخالف امیدوار جوبائیڈن کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کی رکن کانگریس نے جاری کردہ آن لائن وڈیو پیغام مین کہا کہ وہ ڈیموکریٹ پارٹی کے لیے بطور صدارتی امیدوار نامزدگی اور مہم کو معطل کر رہی ہیں اور ملک کو متحد کرنے کی جستجو میں سابق نائب صدر جوبائیڈن کی مکمل تعاون پیش کررہی ہیں اگرچہ وہ ہر مسئلے پر سابق نائب صدر کے ساتھ متفق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن اچھے انسان ہیں اور وہ ہمارے ملک اور امریکی عوام کی محبت کا عزم رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منگل کو انتخابات کے نتائج سے واضح ہو گیا تھا کہ جوبائیڈن نومبر میں ہونے والے انتخابات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لڑیں گے، انہیں یقین ہے کہ وہ ہمارے ملک کی قیادت کریں گے اور محبت، احترام اور ہمدردی کے جذبے سے سرشار ہو کر ملک میں تفریق کو ختم کریں گے جس نے ہماری ملک کو تقسیم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے وقت میں پیچھے ہٹ رہی ہیں جب دنیا کو کورونا وائرس جیسے غیرمعمولی عالمی بحران کا سامنا ہے لہذا امریکی شہری کورونا وائرس کو شکست دینے کے لیے مل کر کام کریں۔