ضلع ہری پور میں گندم کی فصل پر ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ، محکمہ زراعت کی جانب سے ہائی الرٹ جاری

جمعہ 20 مارچ 2020 19:00

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) ضلع ہری پور میں گندم کی فصل پر ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ، محکمہ زراعت ہری پور کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ حملہ کی صورت میں فوری طور پر محکمہ زراعت کے تینوں تحصیلوں میں قائم آفس سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت ہری پور کی جانب سے ضلع بھر میں گندم کی فصل پر ممکنہ طور پر ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا کہ ٹڈ ی دل ضلع نوشہرہ کے علاقہ سے اس ایریا پر گندم و دیگر فصلوں پر حملہ کر سکتی ہے۔

لہٰذ ا زمیندار و کسان حملہ کی صورت میں ہری پور،خانپور اور غازی قائم زراعت کے آفس سے رابطہ کریں۔ اُن علاقوں میں سپرے کیا جائے گا تاکہ گندم کی فصل کو ٹڈی دل کے حملہ سے محفوط بنایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :