کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ہمیں انفر ادی اوراجتما عی کو ششیں کر نا ہو گی، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امو ر پیر سعید الحسن شاہ

ہفتہ 21 مارچ 2020 21:01

کورونا وائرس کو شکست دینے کے لئے ہمیں انفر ادی اوراجتما عی کو ششیں کر ..
شکرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امو ر پیر سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ایک جنگ کی شکل اختیا ر کر چکا ہے جس کو شکست دینے کے لئے ہمیں انفر ادی اوراجتما عی کو ششیں کر نا ہو گی اس حوا لے سے سو ل سوسائٹی ،مذہبی اور بالخصوص میڈیا کے کر دار کو فرا مو ش نہیں کیا جا سکتا ، کورونا وائر س سے متعلق افواہو ں پر تو جہ نہ دی جا ئے ،ضلعی انتظا میہ بشمو ل محکمہ صحت ،ریسکیو 1122ودیگر محکمے ہائی الرٹ رہیں ،حکومت پنجا ب کی طر ف سے پنجا ب بھر میں ایمر جنسی کے دفعہ 144 لگا دی گئی ہے ،ضلعی انتظامیہ اور پو لیس انتظامیہ اس پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں، ضلع بھر میں بنیا دی مر کز صحت سے لے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال کی سطح پرآئسو لیشن وارڈز کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے، ویجی لینس لیو ل کو قائم رکھنے کے لئے انتظا میہ اور محکمہ پو لیس متحرک رہیں ، دفعہ 144کی خلا ف ورزی کے مر تکب افراد کو کسی صور ت رعایت نہ دی جا ئے کیو نکہ اس وا ئر س کا مقا بلہ صرف احتیا ط اور پر ہیز سے کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے یہ با ت آج کمیٹی رو م میں کورونا وا ئر س کے حوا لے صو با ئی سطح پر کئے جا نے والے اقدا ما ت کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی۔ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک ،ڈی پی او محمد ذوا لفقار احمد ،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر محمد حنیف ، ڈاکٹر فیصل سلیم ،تینو ں اسسٹنٹ کمشنر ز کے علا وہ چیئر مین اوور سیز کمیٹی عرفان عابد ،چیئر مین زکو ة کمیٹی خا لد جا وید ، معروف سماجی شخصیت راہنما پی ٹی آئی سجا د مہیس، نعیم خا ن کا کڑ اور محکمہ صحت سمیت تما م متعلقہ افسران نے اجلاس میں شر کت کی۔

صوبا ئی وزیر نے کہا کہ کورونا وائر سپوری قو م کے لئے ایک آزما ئش بن چکا ہے اور اس نا زک مر حلے پر قو می ذمہ دا ری کا مظا ہر ہ اور نیشنل کا ز کو مد نظر رکھنا ضروری ہے اور ہم قو می جذبے ،یکجہتی اور عوام کی شراکت ،سو ل سوسائٹی ،علما ئے کر ام اور با لخصو ص میڈ یا کے تعاون سے کورونا وا ئر س کو شکست دیں گے۔ صوبائی وزیر اوقاف نے ڈپٹی کمشنر کو ہدا یت کی کہ وہ ضلع بھر میں صفا ئی ستھر ائی کے عمل کو یقینی بنا یا جائے تا کہ کورونا وائرس کے خدشات کو ختم کیا جا سکے اور اس کے ساتھ ساتھ دیہات کی سطح پر بھی لوگو ں کو وائر س سے بچاؤ اور احتیاطی تدا بیر کے حوالے سے مسا جد کے لاؤ ڈ اسپیکر کے ذریعے زیا دہ سے زیا دہ آگاہی فرا ہم کی جائے۔

انہو ں نے ڈی سی نارووال کو ہد ایت کی کہ وہ شہر کے دا خلی مقا ما ت اور ویگن اسٹینڈ ،لا ری اڈوں و دیگر مقا مات پر محکمہ صحت کی ٹیمیں مقر ر کریں تا کہ وہ ہر آنے وا لے مرد و خواتین کا طبی معا ئنہ کریں اور مشتبہ افراد کو فور ی طور پر سر کا ری ہسپتا ل میں منتقل کیا جائے۔انہو ں نے ڈپٹی کمشنر کو ہد ایت کی کہ وہ میڈیکل اسٹورز پر دستا نو ں ، فیس ما سک اور ہینڈ سینی ٹا ئزر کی فراہمی کو ہر صور ت یقینی بنا یا جائے تا کہ عوا م کو اس کے حصو ل کے لیے دشواری کا سا منا نہ کرنا پڑے، صوبائی وزیر اوقاف نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ تما م سرکاری ہسپتا لو ں میں ڈاکٹرز اور پیر ا میڈیکل سٹاف کی بر وقت حا ضری کو یقینی بنا ئیں اس حوا لے سے کسی قسم کی کو تا ہی بر دا شت نہ کی جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہد زما ن لک نے صو با ئی وزیراوقاف کو ضلع بھر میں کورونا وائرس کے حوا لے سے ضلعی انتظا میہ ،صحت و دیگر محکمو ں کی طر ف سے کئے جا نے وا لے عملی اقدا ما ت کے با رے تفصیل سے بریف کیا جس پر صو بائی وزیر اوقا ف نے کورونا وائر س کے حوا لے سے ضلعی انتظا میہ کی طر ف سے اقداما ت کو سراہا اور اس پر اطمینا ن کا اظہارکیا۔بعد ازا ں صو با ئی وزیر اوقاف نے ڈپٹی کمشنر نا رووال کے ہمراہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کو ارٹرز ہسپتا ل کا دورہ کیا اور وہا ں پر کورونا وائرس کے سلسلہ میں کئے جا نے وا لے انتظا ما ت کو چیک کیا اور اس پر بھر پو ر اطمینا ن کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :