ٹی وی اینکر تشدد کا شکار، انصاف لینے پولیس کے پاس پہنچ گئی

پی ٹی وی ورلڈ کے ہیڈ مرزا مسعود بیگ کو اپنی بیوی کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

ہفتہ 21 مارچ 2020 22:58

ٹی وی اینکر تشدد کا شکار، انصاف لینے پولیس کے پاس پہنچ گئی
ِاسلام آباد(آن لائن) دوسروں کے حق لیے آواز بلند کرنے والی ٹی وی اینکر خود تشدد کا شکار، انصاف لینے پولیس کے پاس پہنچ گئی۔ پولیس نے پی ٹی وی ورلڈ کے ہیڈ مرزا مسعود بیگ کو اپنی بیوی/مشہور ٹی وی اینکر فریحہ ادریس کی جانب سے درج کروائے گئے ‘‘قتل کی دھمکیاں’’ مقدمہ میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

فریحہ ادریس نے تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج کروایا کہ انکا شوہر مرزا مسعود بیگ اپنے ساتھیوں ساتھ ملکر انہیں ان کے موبائل فون پر نہ صرف قتل کرنے کی دھمکیاں دیتا بلکہ کہتا تم پر تیزاب پھینکوں گا اور تمھاری قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کروں گا۔

مدعیہ مطابق ان کا شوہر ان پر تشدد کرتا تھا اور بچوں کو نقصان پہنچانے کی بھی دھمکیاں دیتا ہیجس بنائ پر انہوں نے اس سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ پولیس نے مشہور ٹی وی اینکر فریحہ ادریس کی درخواست پر مرزا مسعود بیگ خلاف -The Telegraph Act 25-F تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر کیا۔ ملزم کو جسمانی ریمانڈ لیے آج عدالت میں پیش کیا جاہے گا۔