اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 344 افراد ہلاک، لاک ڈاؤن دو ہفتے بڑھانے کا فیصلہ

اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے،ہسپانوی میڈیا

اتوار 22 مارچ 2020 20:50

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2020ء) اسپین میں کورونا وائرس سے مزید 344 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 725 ہوچکی ہے اور حکومت نے لاک ڈاؤن مزید 2 ہفتے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اورگذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 344 اموات ہوئی ہیں،اسپین میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 28 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیزنے کہا کہ آنے والے دنوں میں اسپین میں کورونا سے مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں، شہری احتیاط کریں اور بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔پیڈرو سانچیز کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن کو مزید 2 ہفتے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اسمبلی سے منظوری کے بعد لاک ڈاؤن کا سلسلہ 12 اپریل تک جاری رہے گا۔