امریکی اداکارہ دیبی مزار کورونا میں مبتلا

کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مزار شوہر اور 2 بیٹیوں کے ہمراہ قرنطینہ میں داخل ہیں

پیر 23 مارچ 2020 12:02

امریکی اداکارہ دیبی مزار کورونا میں مبتلا
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2020ء) امریکی اداکارہ دیبی مزار نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکائونٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وہ عالمی وبائی مرض کورونا کا شکار ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق 55 سالہ دیبی مزار نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے انھوں نے مقامی سہولت سینٹر سے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آیا ہے ۔انھوں نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں بدترین صورتحال سے گزر چکی ہوں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد مزار شوہر اور 2 بیٹیوں کے ہمراہ قرنطینہ میں داخل ہیں۔

متعلقہ عنوان :