شہزادہ ولیم کو ’بادشاہ‘ بنائے جانے کا امکان

کوورنا وائرس کی وجہ سے انتظامی معاملات میں مشکلات کے باعث شہزادہ ولیم کے بادشاہ بننے کی راہ ہموار ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 مارچ 2020 15:59

شہزادہ ولیم کو ’بادشاہ‘ بنائے جانے کا امکان
برطانیہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23مارچ2020ء) کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے شہزادہ ولیم کے بادشاہ بننے کی راہ ہموار کر دی۔تفصیلات کے مطابق کورنا وائرس اس وقت دنیا بھر میں پھیل چکا ہے جہاں اس وائرس کی وجہ سے کاروبار متاثر ہوئے ہیں وہیں کئی چیزوں کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے اس کے ساتھ ساتھ دنیا انتظامی معاملات کو چلانے میں بھی مشکلات کا شکار ہے۔

وائرس سے بچنے کے لیے سماجی دوری یا خود کو کوقرنطینہ کر لینے کی وجہ سے دنیا بھر کے کئی اعلی عہدے غیر فعال بن چکے ہیں جس وجہ سے کچھ انتظامی مسائل بھی پیش آ رہے ہیں، ایسے ہی مسائل سے برطانوی شاہی خاندان بھی دوچار ہے۔جس کے بعد اس بات کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ جلد ہی عارضی طور پر شہزادہ ولیم بادشاہت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ملکہ برطانیہ بھی شاہی محل چھوڑ چکی ہیں جبکہ ان کے بیٹے شہزادہ چارلس کی جانب سے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے شاہی محل سے دوسری جگہ منتقل ہونے کے بعد اس بات کے قوی امکانات پیدا ہوگئے ہیں کہ بادشاہت کے فرائض شہزادہ ولیم سرانجام دیں گے۔

ملکہ برطانیہ اور ان کے جانشین بیٹے نے خود کو انتظامیہ سرگرمیوں سے محدود کرلیا ہے جس کے بعد شہزادہ ولیم کو عارضی طور پر بادشاہ بنائے جانے کا امکان ہے۔شاہی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ملکہ برطانیہ ان کے جانشین کی جانب سے خود کو قرنطینہ میں بند کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے تو پھر شہزادہ ولیم بادشاہت سنبھالیں گے۔شہزادہ ویلیم بادشاہت کے نمبر کے حوالے سے تیسرے نمبر پر ہیں ،دوسرے نمبر پر ان کے والد ہیں جن کی عمر 21 سال ہے اگر وہ زائد العمری کی وجہ سے قرنطینہ ہو گئے تو شہزادہ ولیم آخری امید ہوں گے اور بنیادی طور پر بادشاہ کی ذمہ داریاں نبھانا پڑے گی۔

۔خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح برطانیہ بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے، جزوی لاک ڈائون سے ریستوران، سینما گھر، سیاحتی مقامات بند کئے جا چکے ہیں، لندن ٹرانسپورٹ اور ایئرپورٹس سنسان ہو گئے ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت برطانیہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے 350 بلین پائونڈز کا اعلان کیا ہے، ہسپتالوں میں ایمرجنسی آپریشن اور مریضوں کو دیکھا جائے گا۔