ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں ماسک تقسیم کیے گئے جبکہ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع جہلم کی طرف آج بھی حکومتی احکامات کے مطابق لاک ڈاؤن کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 مارچ 2020 17:36

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں میں ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک میاں ارشد علی کی نگرانی میں انسپکٹر ٹریفک ھیڈ کوارٹر غلام شبیر اور سب انسپکٹر ہارون الرشید نے کرونا وائرس سے بچاوٴ اور آگاہی سے متعلق سماجی و فلاحی تنظیم کیئر ٹیکرر کے تعاون سے عوام الناس میں فری دو ہزار ماسک اور آگاہی پمفلٹس تقیسم کئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ ضلع جہلم کے صدر ملک محمد محمد اقبال اعوان ،سرپرست شیخ محمد جاوید، سینئر نائب صدر شیخ ندیم اصغر، جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ کی مشاورت سے تمام تاجروں نے آج بھی لاک ڈاؤن کیا اور کوئی تاجر دکان پر نہیں آیا۔ لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ایک تاجر جس کا چوک شاندار میں جنرل سٹور ہے اس نے کل بھی دکان کھلی رکھی اور اس کی دکان کے اندر خریداروں کا ہجوم رہا جس سے کرونا وائرس پھیل سکتا ہے جب اس سے گاہکوں نے کہا کہ تمام دکانیں بند ہیں آپ نے کیوں کھولی تو اس نے کہاکہ میرے انتظامیہ کے ساتھ ذاتی تعلق ہیں میں نے ان کی اجازت سے یہ دکان کھولی ہے ۔

متعلقہ عنوان :