جرمنی میں ریل گاڑیوں کی ٹکٹ مشینوں کو چاٹ کر کورونا وائرس پھیلانے والا شخص گرفتار

جو شخص ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ مشینوں کو چاٹتا تھا وہ کورونا وائرس پھیلانے کی کوشش میں تھا، اسے گرفتار کرلیا گیا ہے: جرمن پولیس

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 24 مارچ 2020 21:29

جرمنی میں ریل گاڑیوں کی ٹکٹ مشینوں کو چاٹ کر کورونا وائرس پھیلانے والا ..
میونخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 مارچ2020ء) جرمنی میں ریل گاڑیوں کی ٹکٹ مشینوں کو چاٹ کر کورونا وائرس پھیلانے والا شخص گرفتار ہوگی ہے۔ جرمن پولیس کے مطابق جو شخص ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ مشینوں کو چاٹتا تھا وہ کورونا وائرس پھیلانے کی کوشش میں تھا، اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے جنوبی صوبے باویریا کے دارالحکومت میونخ میں مقامی پولیس نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جو ٹرین اسٹیشن پر نصب ٹکٹ مشینوں کو زبان سے چاٹ کر کورونا وائرس پھیلانے کی کوشش کررہا تھا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے شخص نے پولیس کو دیے گئے اپنے اعترافی بیان میں یہی موقف انایا ہے کہ وہ وائرس کے پھیلاؤ کا خواہش مند تھا۔ پولیس کے مطابق اس شخص نے زبازن سے مشینیوں کو چاٹتے ہوئے اپنی ویڈیوز بھی شیئر کی ہیں۔

(جاری ہے)

میونخ پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مبینہ شخص نے ریل گاڑیوں کے دروازوں کے ہینڈل چاٹنے سے بھی گریز نہیں کیا۔ گرفتاری کے بعد اس شخص پر کسی دوسرے انسان کو شدید نقصان پہچانے کے جرم میں ملوث ہونی کی فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

میونخ پولیس کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا گرفتار کیا گیا شخص کورونا وائرس کی بیماری میں مبتلا بھی ہے یا نہیں۔ پولیس نے اس حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفتیشی اہلکاروں نے اِس پہلُو پر بھی غور کررہے ہیں کہ ریل گاڑیوں کے ہینڈل اور ٹکٹ مشینوں کو چاٹنے والا صرف ایک شخص ہے یا کوئی گروپ بھی اس عمل میں ملوث ہے۔

پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کا نام جرمن پرائیویسی قانون کے تحت مخفی رکھا ہے۔ خیال رہے کہ جنوبی ریاست باویریا میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سنگین صورت حال کا سامنا ہے۔ اس ریاست میں اِس وبا کا پھیلاؤ 27 جنوری سے شروع ہوا تھا، باویریا میں اِس مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد چھ ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ جرمنی کی سبھی ریاستوں میں وائرس کی وبا پھیل گئی ہے اور مریضوں کی تعداد تیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اس وبا سے پھیلنے والی بیماری سے ہونے والی ہلاکتیں ایک سو بتیس ہو گئی ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست نارتھ رائن ویسٹ فیلیا ہے۔ اس میں بیمار افراد کی تعدا ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد ہے۔ دوسری جانب جرمنی کے لئے منگوائے جانے والے 6 لاکھ ماسک لاپتہ ہوگئے ہیں۔منگل کو جرمنی کی وزارت دفاع کی ترجمان کے ایک بیان کے مطابق جرمنی کے لئے منگوائے جانے والے 6 لاکھ ماسک کی شپمنٹ کا کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ منزل پر پہنچنے سے پہلے کدھر چلے گئے۔