گھر مشکلات سے نمٹنے کے لئے دنیا کی واحد محفوظ پناہ گاہ ہے، شہروز سبز واری

بدھ 25 مارچ 2020 09:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) اداکار شہروز سبز واری نے گھر کو مشکلات سے نمٹنے والی پناہ گاہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت کے علاوہ زندگی کی کسی بھی مشکل میں انسان کا گھر اس کی اصل پناہ گاہ ہوتی ہے جہاں وہ خود کو محفوظ سمجھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کو ہم سب اپنے گھروں تک محدود رہ کر اور ایک دوسرے سے دوری اپنا کر شکست دے سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :