کاشتکاروں کو لوکاٹ کی کاشت مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 25 مارچ 2020 20:07

عارف وال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو لوکاٹ کی کاشت رواں ماہ مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ باغبان وکاشتکار چکنی اور ریتلی زمین میںلوکاٹ کی کاشت سے گریز کریں لوکاٹ کا پودا معتدل آب وہوا میںبڑی اچھی طرح نشوونما پاتا ہے لوکاٹ نہری علاقوں کی گرم وخشک آب و ہوا کو برداشت نہیں کرسکتا جبکہ لوکاٹ سایہ دارجگہ میںبھی ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زمین کو اچھی طرح ہل چلا کر ہموار کرلینا چاہے اور گڑھا کھودتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہے کہ اوپر والے ایک فٹ کی مٹی نچلی10 فٹ کی مٹی سے الگ رہے اوپر والی مٹی میںبرابر کی بھل اورگوبر کی گلی سٹری کھاد ملا کر گڑھے کو سطح زمین سے -6 انچ اوپر رکھ کر بھرنے سے پودا بہترین نشوونما پاتا ہے مارچ کا مہینہ لوکاٹ کی کاشت کیلئے انتہائی آئیڈیل ہے ۔