سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض ہلاک ، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی

کرونا وائرس سے فوت ہونے والی شخص کی عمر 46 سال تھی،133 مزید متاثرین سامنے آئے ہیں ، ترجمان سعودی وزیر صحت

بدھ 25 مارچ 2020 23:26

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض ہلاک ، مہلک وائرس ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض ہلاک ہو گیا ہے جس کے بعد اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 900 سے زائد ہو گئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد عبدالعالی نے بتایا کہ کرونا وائرس سے فوت ہونے والی شخص کی عمر 46 سال تھی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مزید 133 متاثرین کی تصدیق کی ہے۔کورونا وائرس کا شکار ہونے والے 18 افراد نے حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا تھا اور انھیں سعودی عرب میں واپسی پر قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان کے احکامات پر سعودی عرب میں 21 روز کے لیے کرفیو شام 7 بجے سے صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا۔دنیا بھر کے 197 ممالک میں کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہزار چھ سو گیارہ ہوگئی جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ سے زائد ہے۔