گلگت ضلع کے تینوں تحصیلوں میں لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کرنے کیلئے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر گلگت

بدھ 25 مارچ 2020 23:45

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر گلگت نوید احمد نے کہا کہ گلگت ضلع کے تینوں تحصیلوں میں لاک ڈاون پر سختی سے عملدرآمد کرنے کیلئے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کو کورونا وائرس سے دور رکھنے کیلئے انتظامیہ نے شیڈول بینکوں اور پٹرول پمپوں پر پابندی عائد کردی ہے اس سلسلے میں نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے نوٹیفکیشن پر ہرحال میں عملدرآمد کیا جائے، یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز شیڈول بینکوں اور پٹرول پمپوں پر پابندی کیلئے نوٹیفیکشن جاری کرنے کے بعد اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایات دیتے ہوئے کیں۔

متعلقہ عنوان :