زائرین کی حفاظت اور کورونا وائرس پھیلاو کو روکنے کیلئے قرنطینہ سنٹروں میں رکھا گیا ہے، کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ

بدھ 25 مارچ 2020 23:45

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2020ء) ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجید چیمہ نے کہا کہ زائرین کی حفاظت اور کورونا وائرس پھیلاو کو روکنے کیلئے قرنطینہ سنٹروں میں رکھے گئے ہیں اورانہیں ہر طرح کے سہولیات میسر کی جارہی ہیں لواحقین کو پریشان نہیں ہونا چاہیے اسکے علاوہ شہر میں جو بھی کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی شکایات مل رہی ہیں انہیں آئیسو لیشن سینٹر بھیجواکر ٹیسٹ کروائے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ اپنا فریضہ احسن انداز میں ادا کرنے کی کوشش کررہی ہیں انشاء اللہ بہت جلد آزمائشی صورتحال سے باہر نکلیں گے۔یہ باتیں انہوں نے بدھ کے روز ڈپٹی کمشنر اور انتظامی آفیسران کے ہمراہ قرنطینہ سینٹروں کے دورے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیں کیا۔

متعلقہ عنوان :