تھر پارکر کے لوگوں نے بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کر کے پورے ملک کے لوگوں کیلئے مثال قائم کر دی

ملک کے پسماندہ ترین علاقے کے لوگوں نے حکومتی احکامات کی مکمل پابندی کرنا شروع کر دی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 مارچ 2020 00:16

تھر پارکر کے لوگوں نے بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کر کے پورے ملک کے ..
تھر (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-25مارچ2020ء) تھر پارکر کے لوگوں نے بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کر کے پورے ملک کے لوگوں کیلئے مثال قائم کر دی، ملک کے پسماندہ ترین علاقے کے لوگوں نے حکومتی احکامات کی مکمل پابندی کرنا شروع کر دی، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاو کے بعد موجودہ حالات میں پاکستان کے پسماندہ ترین علاقے تھرپارکر کی عوام اور ضلعی انتظامیہ نے آپسی تعاون کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

تھرپارکو جہاں کے اکثریتی آبادی غیر تعلیم یافتہ ہے، وہاں کے لوگوں نے بھرپور انداز میں احتیاطی تدابیر اختیار کر کے پورے ملک کے لوگوں کیلئے مثال قائم کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کچھ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ تھرپارکر کے لوگ گھروں سے باہر نکل کر بھی ایک دوسرے سے مناسب فاصلہ اختیار کیے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کسی بھی جگہ پر زیادہ تعداد میں لوگ اکٹھے نہیں ہوئے۔ لوگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد پاکستان کے بڑے شہروں کے لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ انہیں تھرپارکر کے لوگوں سے سبق سیکھنا چاہیئے، اور حکومتی احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاون کیا جا چکا ہے۔ تاہم لوگ لاک ڈاون احکامات کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس باعث عندیہ دیا جا رہا ہے کہ کرفیو نافذ کر کے لوگوں کو گھروں میں زبردستی رہنے پر مجبور کیا جائے گا۔