چین امریکہ تعلقات کی بہتری ، کورونا وباء کی روک تھام و کنٹرول میں معاون

جمعرات 26 مارچ 2020 11:20

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) چین کے حوالے سے امریکی بیانیے میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔چینی ریڈیو کے مطابق امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا کہ ماضی میں درپیش وبائی امراض کی نسبت اس مرتبہ چین نے کووڈ۔19 سے نمٹنے میں اعلیٰ شفاف اقدامات کیے ہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اسی روز ایک ٹویٹ میں عالمی وباء کے لیے دی وائرس کا لفظ استعمال کیا جبکہ اس سے قبل ٹرمپ وباء کوچین وائرس بھی قرار دیتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چینی شہریوں یا پھر چینی نژاد امریکی شہریوں کو ہراساں کرنے کے کئی واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔لاس اینجلس میں کلیرمونٹ کالج سے وابستہ انسٹرکٹر کرسٹین براون ایل نے گارجین میں لکھا کہ مختلف ریستورانوں نے انہیں خدمات کی فراہمی سے انکار کر دیا کیونکہ اٴْن کے ہمراہ کچھ چینی طلباء بھی تھے۔نیو یارک ٹائمز میں شائع ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ چینی نژاد امریکی شہری اپنی سلامتی سے متعلق فکرمند ہیں۔واکس کے مطابق ایشیائی۔امریکی ووٹنگ بلاک میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جو انتخابات میں اثرانداز ہو سکتا ہے جبکہ ڈیمو کریٹس اور ری پبلیکنزدونوں اسی ووٹ بنک سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں۔