سنگاپور کی اقتصادی شرح نمو میں پہلی سہ ماہی کے دوران 2.2 فیصد کمی

جمعرات 26 مارچ 2020 12:25

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) سنگاپور نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ان کی اقتصادی شرح نمو میں 2.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث پیداواری و تجارتی سرگرمیوں میں آنے والا تعطل ہے، یہ 2009 ء کے مالیاتی بحران سے اب تک کسی بھی سہ ماہی میں سب سے زیادہ کمی ہے۔اس بات کا اظہار سنگاپور کے سرکاری بینک او سی بی سی کے شعبہ ریسرچ و سٹریٹجی کی سربراہ سیلینا لنگ کی جانب سے جاری سہ ماہی جائزہ رپورٹ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس سنگاپور کی معیشت کے لیے سونامی ثابت ہوا اور جنوری سے مارچ کے دوران اس کی اقتصادی شرح نمو میں 2.2 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جو کہ 11 سال میں کم ترین سطح ہے، یہ اس سمت بھی اشارہ ہے کہ ایشیائی معیشتوں کو مزید مسائل کا سامنا بھی پڑ سکتا ہے۔ادھر وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق رواں سال مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح کم ہوکر 1 سے 4 فیصد کے درمیان رہ سکتی ہے۔ سنگاپور عالمی معیشت میں ایک پیمانے کی مانند ہے جسے دیکھ کر دنیا بھر کی اقتصادی صورتحال کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے تاہم کورونا وائرس نے اس کی اپنی معیشت کو بھی متاثر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :