ڈاکٹر فیصل سلطان وزیر اعظم کے فوکل پرسن کورونا مقرر

جمعرات 26 مارچ 2020 12:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیر اعظم کا فوکل پرسن کورونا مقرر کردیاگیا۔جمعرات کو ڈاکٹر فیصل سلطان کی بطور فوکل پرسن تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تانیہ ایدرس کی جانب سے بھی ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں ڈاکٹر فیصل سلطان کی تقرری کی اطلاع دی گئی تھی اور نوٹیفکیشن بھی شیئر کیا گیا تھا۔ڈاکٹر فیصل سلطان شوکت خانم ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیں۔ انہوں نے امریکن بورڈ آف انٹرنل میڈیسن سے ڈپلومہ کررکھا ہے جبکہ کنگ ایڈورڈ کالج سے گریجویٹ ہیں۔