نیوزی لینڈ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ایک ماہ کا لاک ڈاؤن

جمعرات 26 مارچ 2020 13:05

ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) نیوزی لینڈ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیوزی لینڈ کے حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے آکلینڈ اور ویلنگٹن شہروں سمیت موٹر ویز ، ٹرین سٹیشن ،آفس ٹاورز اور شاپنگ مالز مکمل طور پر بند کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

حکام کی جانب سے عوام کو انتباہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران گھروں پر رہیں یا بڑے جرمانے اور جیل کا سامنا کریں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ لاک ڈاون کے پہلے روز سڑکیں مکمل طور پر خالی ہیں اس کے لئے میںعوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ضروری خدمات انجام دینے والے افرادکو کام پر جانے کی اجازت دی ہے تاہم سکولز ، دفاتر ، ریسٹور ینٹس ، عبادت گاہوں اور کھیل کے میدانوں کو لاک ڈاؤن کے پیش نظر مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میںکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 283 تک پہنچ گئی ہے۔