گھر بیٹھے کورونا ٹیسٹ کرنے والی کٹ تیار

برطانیہ میں شوگر کی طرح کورونا وائرس چیک کرنیوالی ٹیسٹنگ کٹ تیار کی گئی،مکمل نتائج سامنے آنے کے بعد عام عوام کے لیے دستیاب ہو گی جسے آن لائن آرڈر کیا جا سکے گا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 مارچ 2020 13:44

گھر بیٹھے کورونا ٹیسٹ کرنے والی کٹ تیار
برطانیہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین26مارچ 2020ء ) شوگر کی طرح کورونا وائرس چیک کرنے والی ٹیسٹنگ کی تیار کرلی گئی ہے جو گھر بیٹھے دستیاب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایسی ٹیسٹنگ کٹ تیار کی گئی ہے جو گھر بیٹھے دستیاب ہوگی۔برطانوی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے کٹ تیار کی گئی ہے جسے گھر بیٹھے مہیا کیا جائے گا، اس بحران کی صورت میں گھر بیٹھے ہی کورونا کا ٹیسٹ کر سکیں گے۔

برطانوی پبلک ہیلتھ میں نیشنل انفیکشن سروس کی ڈائریکٹر پروفیسر شیرون پی کوک نے برطانوی پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ایک گروپ نے کورونا وائرس ٹیسٹ کرنے کے لئے فنگر پرنٹ کٹ تیار کی ہے جس سے انگلی پر سوئی چبھا کر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس سے فوری طور پر خون کے نمونے سے پتہ چل جائے گا کہ نتائج مثبت ہیں یا منفی۔نتائج واضح نہ ہونے کی صورت میں نمونے کو لیبارٹری میں بھجوایا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ فنگر پرنٹ کٹ ویسی ہی ہوگی جیسے شوگر چیک کرنے کےلیے استعمال کی جاری ہے یعنی کہ صرف ان کو انگلی میں چھببا کر خون کا نمونہ لیا جاسکے گا۔پروفیسر پی کاک نے مزید کہا کہ فی الحال ٹیسٹنگ کٹ آکسفورڈ میں آزمائی جارہی ہیں ایک بار جب یہ عوامی سطح پر متعارف کرا دی جائے گی تو لو گ اسے گھر بیٹھے ایمزون یا بوٹس پر آرڈر کر کے منگوا سکتے ہیں۔

ابتدائی طور پر کٹ نیشنل ہیلتھ سروسز کے اسٹاف اور اہم رضاکاروں کو فراہم کی جائے گی جس کے بعد تمام افراد کے لیے دستیاب ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایک بار ہمیں ہر لحاظ سے یقین دہانی کرنے دیں کہ یہ کٹ کتنی کارآمد ثابت ہوسکتی ہے اس کے بعد اسے مارکیٹ میں فراہم کیا جائے گا۔اس ہفتے کے اختتام پر اس کی مکمل معلومات سامنے آ جائیں گی۔