لاک ڈاﺅن سے کورونا کا خاتمہ ممکن نہیں. عالمی ادارہ صحت

سخت معاشرتی اور معاشی پابندیوں کا لگانا بہترین اور تیز ترین راستہ نہیں ہے. سربراہ ڈبلیوایچ او

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 26 مارچ 2020 13:47

لاک ڈاﺅن سے کورونا کا خاتمہ ممکن نہیں. عالمی ادارہ صحت
جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ۔2020ء) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے ممالک میں لاک ڈاﺅن کا آپشن استعمال کیا جا رہا ہے جو اس کا حل نہیں ہے.ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے اور اس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر کے ممالک میں لاک ڈاﺅن کیا جا رہا ہے مگر یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے، لاک ڈاﺅن کورونا کو ختم کرنے کا سبب نہیں بن سکتا، یہ کورونا پر الٹا اٹیک کر کے اس سے لڑنے کا وقت ہے.

(جاری ہے)

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر جنیوا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹیڈروس اذانوم گھبریائسس نے مزید کہا کہ اس وبا سے لڑنے کے لیے کوئی راستہ اپنائیں، جیسے کہ سخت اقدامات عمل میں لائیں، بر وقت ٹیسٹ کرنا مریض کو قرنطینہ کرنا اور اس کا علاج کرنا ہی اس کا بہتر حل ثابت ہو سکتا ہے، لاک ڈاﺅن کا آپشن صرف ان ممالک کے لیے کار آمد ہے جن کے صحت کے محکمات کمزور اور صحت کا مضبوط نظام موجود نہیں ہے.انہوں نے کہا کہ سخت معاشرتی اور معاشی پابندیوں کا لگانا بہترین اور تیز ترین راستہ نہیں ہے‘انہوں نے کہا کہ اس وقت اپنی عوام میں یہ آگاہی پھیلائیں کہ وہ اس سے کیسے بچ سکتے ہیں ،اس سے بچاﺅ کے طریقے موجود ہیں اور بچاو¿ کے لیے طبی سامان بھی، عوام میں اپنی صحت کی دیکھ بھال اور صحت عامہ کی تربیت بڑھانے کی ضرورت ہے.انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے کہ اس کا علاج ابتدائی دنوں میں تشخیص کے بعد ہو سکتا ہے، معمولی علامات میں ہی ڈاکٹر کے پاس جائیں تاکہ اس کا علاج کیا جا سکے اور یہ دوسروں میں نہ پھیلے، اس سے متعلق بچاﺅکی تدابیر کرنا لازمی ہے. دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین کی تعداد 468,523 ہو گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 21,276 ہو چکی ہے یہ اعداد و شمار جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں. سب سے زیادہ 7,503 ہلاکتیں اٹلی میں ہوئی ہیں جبکہ سپین میں 3,647، چین میں 3,163، ایران میں 2,077، فرانس میں 1,331، امریکہ میں 1,031، برطانیہ میں 465، نیدرلینڈز میں 356، جرمنی میں 206 جبکہ بلجیئم میں 178 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں.اگرچہ ہلاکتوں میں اٹلی سرِفہرست ہے مگر کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز اب بھی چین میں زیادہ ہیں چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81,667، اٹلی میں 74,386، امریکہ میں 68,572، سپین میں 49,515، جرمنی میں 37,323، ایران میں 27,017، فرانس میں 25,600، سوئزرلینڈ میں 10,897، برطانیہ میں 9,640 جبکہ ساﺅتھ کوریا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 9,137 ہے اس وائرس کا شکار ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد اب تک صحتیاب بھی ہو چکے ہیں دنیا بھر کے 173 ممالک میں کورونا کے مریض موجود ہیں.