
فٹ بال میچ جس نے اطالوی شہر بیرگامو کو کورونا وائرس کا مرکز بنادیا
شہر کی ایک تہائی آبادی نےسان سیروسٹیڈیم میں اطالوی فٹبال کلب اٹلانٹا اور سپینش کلب ویلنسیا کا میچ دیکھا، 40 ہزار افراد نے اس وائرس کو ایک دوسرے کے تقسیم کیا:میئر
ذیشان مہتاب
جمعرات 26 مارچ 2020
14:14

(جاری ہے)
بیرگامو کے میئر گیوجیو جوری نے فارن پریس ایسوسی ایشن سے فیس بک پر لائیو بات کرتے ہوئے کہا وسط فروری میں ہمیں حالات کا درست اندازہ نہیں تھا۔
اگر یہ بات درست ثابت ہوجاتی ہے تو اسکا مطلب ہوگا کہ یورپ میں یہ وائرس جنوری میں ہی پھیل چکا تھا اور میچ میں شریک 40 ہزار افراد نے اس وائرس کو ایک دوسرے کے تقسیم کیا۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ اٹلی کے اس شہر کے سیکڑوں شہری رات بھر گھروں اور ہوٹلوں میں اکٹھے ہوکر میچ دیکھتے رہے ہوںگے۔ میئر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہم نہیں جانتے تھے، کوئی نہیں جاتنا تھا کہ وائرس پہلے ہی یہاں پہنچ چکا ہے۔ اس میچ کے بعد ایک ہفتے کے اندر ہی بیرگامو میں اولین کیسز سامنے آئے اور اسی وقت ویلنسیا سے آنیوالا ایک صحافی اس خطے کو کووڈ 19 سے متاثرہ دوسرا شخص بنا، اور اس سے رابطے میں رہنے والے بھی اس وائرس کا شکار ہوگئے، جس میں میچ میں شریک ویلنسیا کلب کے مداح بھی شامل تھے۔ اٹلانٹا نے پہلے مصدقہ کیس کی تصدیق منگل کو کی مگر ویلنسیا میں ایک تہائی سے زیادہ سکواڈ وائرس سے متاثر ہوا۔ خیال رہے کہ منگل تک اٹلی کے اس شہر میں 7 ہزار کے قریب افراد میں کووڈ 19 کی تصدیق جبکہ ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جسکے نتیجے میں یہ اس وبا سے اٹلی میں متاثر ہونے والا سب سے بدترین خطہ بن چکا ہے۔ ویلنسیا کے خطے میں بھی ابتک 26 سو سے زائد افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوچکے ہیں۔ بیرگامو کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت یونٹ کے سربراہ لوکا لورینی کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میچ میں شریک ہزروں افراد نے ایک دوسرے سے گلے ملیں گے ہوں گے، وہ بھی ایک یا دو نہیں بلکہ 4 بار، کیونکہ اٹلانٹا نے 4 گول سکور کیے، اس سے یقیناً وائرس کے پھیلنے کا عمل بہت تیز ہوگیا ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ہم حالت جنگ میں ہیں، جب امن کا وقت آئیگا، تو میں آپکو بتائوںگا کہ ان 40 ہزار میں سے کتنے افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے، مگر اس وقت ہماری ترجیحات مختلف ہیں۔ اٹلی کے سپرئیر انسٹیٹوٹ آف ہیلتھ کے سربراہ سلویو بروسفیرو نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ میچ بیرگامو میں وائرس کے پھیلائو کی ایک وجہ ہوسکتا ہے اور اس حوالے سے تجزیہ یقیناً کیا جائیگا۔ خیال رہے کہ اٹلی یورپ میں اس وبا سے متاثر سب سے بڑا ملک ہے جہاں 70 ہزار افراد بیمار جبکہ 7 ہزار کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ سپین یورپ میں دوسرا سب سے زیادہ متاثہر ملک ہے جہاں 48 ہزار افراد متاثر جبکہ ہلاکتیں بھی چین سے زیادہ 34 سو سے زیادہ ہوچکی ہیں۔ دنیا بھر میں ابتک اس وائرس سے 4 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد بیمار جبکہ 20 ہزار کے قریب ہلاک ہوچکے ہیں، صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔ بیرگامو کے ایک ہسپتال کے وبائی امراض کے شعبے کے سربراہ فابینو ڈی مارکو نے کہا اس میچ کے حوالے سے میں نے متعدد خیالات سنے ہیں اور اب اپنی تھیوری بتاتا ہوں، 19 فروری کو 40 ہزار افراد یہ میچ دیکھنے میلان کے سٹیڈییم میں بسوں، گاڑیوں اور ٹرینوں سے پہنچے، بدقسمتی سے یہ ایک حیاتیاتی بم ثابت ہوا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کے لیے ٹی ٹونٹی لیگز چھوڑنے پر افسوس ہوتا ہے: عمر اکمل
-
سلمان آغا نے پاکستانی کرکٹرز کے ’نک نیم‘ بتا دیئے
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان ،محمد عرفان خان قیادت کریں گے،پی سی بی
-
بھارت ایشین کرکٹ کونسل کے سالانہ اجلاس کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگیا
-
زیادہ ٹیسٹ سنچریاں، جو روٹ نے راہول ڈریوڈ، اسٹیو اسمتھ کا ریکارڈ توڑ دیا
-
ثام وربیک اور کیٹرینا سینیاکووا نے ومبلڈن اوپن ٹینس کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
-
پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی آئرلینڈ کے دورے کی تیاریوں کا سلسلہ جاری
-
فاسٹ باؤلر احمد دانیال کا قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار
-
محمد سراج اور شبھمن گل نے جو روٹ کو دفاعی حکمت عملی اپنانے ٹرول کردیا
-
ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان شاہینز کا اعلان
-
7 بار کے چیمپئن جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ سے باہر
-
دورہ انگلینڈ کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان، 25 سال سے کم عمر11 کھلاڑی شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.