کورونا وائرس کے خدشات،بھارتی مرکزی بینک سمیت بینکوں کی اکثر برانچیں بند کرنے پر غور

جمعرات 26 مارچ 2020 14:35

نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) بھارت کے مرکزی بینکنے بینکوں کی اکثر برانچیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے جس کا مقصد ہزاروں ملازمین کو کورونا وائرس کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منصوبے سے واقف چار مختلف ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ مرکزی بینک اور بڑے رہنماء ملک بھر میں بینکوں کی زیادہ تر برانچیں بند کرنے پر غور کررہے ہیں ، منصوبے کے تحت بڑے شہروں میں ہرپانچ کلومیٹر کے بعد ایک برانچ کھلی رہے گی جبکہ دیہی علاقوں (جہاں ملک کی 70 فیصد آبادی مقیم ہے جو ڈیجیٹل بینکنگ سے ناواقف اور اس کا زیادہ تر انحصار نقد رقم پر ہی ہوتا ہی) میں گائوں میں صرف ایک بینک برانچ کھلے گی جہاں معمولی سٹاف سے کام لیا جائے گا جو روزانہ متبادل کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دے گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بینک حکام اس بات پر غور کررہے ہیں کہ بینکوں میں لوگوں کی متوقع بھیڑ سے کیسے نمٹا جائے کیونکہ حکومت کی جانب سے کورونا کے باعث متاثر ہونے والی غریب آبادیوں کوفراہم کی جانے والی امداد براہ راست ان کے اکائونٹس میں منتقل کی جائے گی جسے وصول کرنے کے لیے وہ یقینی طور پر بینکوں کا ہی رخ کریں گے۔یاد رہے کہ بھارتی معاشرے کی زیادہ تر آبادی کا انحصار نقد رقم پر ہوتا ہے، ملک میں جاری 21 روزہ لاک ڈائون کے باوجود بینک اس سے مثتثنیٰ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :