سعودی عرب میں کورونا کے 112نئے کیسز سامنے آگئے

مملکت میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 1ہزار12 ہوگئی، وزارت صحت نے سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کردی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 26 مارچ 2020 18:16

سعودی عرب میں کورونا کے 112نئے کیسز سامنے آگئے
ریاض(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مارچ2020ء) سعودی عرب میں کورونا کے 112نئے کیسز سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مملکت میں 112 نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1ہزار12 ہوگئی ہے اور اب سعودی وزارت صحت نے شہریوں کو سختی سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ سعودی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 1012ہے جبکہ وزارت کی جانب سے شہریوں کو کورونا سے بچنے کیلئے گھروں میں رہنے اور احتیاط کرنے کو کہا گیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی وزارت صحت کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ابھی تک کسی بھی تحقیق سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ کرونا وائرس 30 سینٹی گریڈ درجہ حرارت یا کسی بھی درجہ حرارت میں اپنا اثر کھو بیٹھتا ہے۔

(جاری ہے)

بات کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہ کرونا وائرس دھات اور اس سے بنی اشیا پر زیادہ عرصے تک رہتا ہے، انہیں کسی بھی حالت میں چھونے سے گریز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیئے کیونکہ اس طرح لوگوں کو منفی پیغام پہنچایا جاتا ہے۔ ہمیں درست معلومات فراہم کرنی چاہیئے۔ کورونا وائرس دھات کی وجہ سے پھیلتا ہے اور ہمیںاس سے گریز کرنا چاہیئے۔ انہوںنے عوام کے نام پیغام دیا ہے جس میں کہا ہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ دھات کی کسی بھی چیز کو چھونے سے گریز کریں اور درجہ حرارت کے حوالے سے کہی جانے والی باتوں پر بھروسہ نہ کریں۔

یاد رہے کہ اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 4 لاکھ 71 ہزار کے قریب لوگ ا س سے متاثر ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی تھی تھی جس کے بعد ہر ملک کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی تھی۔