چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا ایف ایٹ کچہری کا دورہ ،کورونا وائرس حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 26 مارچ 2020 19:12

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کا ایف ایٹ کچہری کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے جمعرات کورونا وائرس حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایف ایٹ کچہری کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہرمحمودخان، ڈسٹرکٹ بار کیصدرظفر کھوکھر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔دوران دورہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں قائم عدالتوں کا معائنہ کیا اور کورونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تمام عدالتوں میں سماجی فاصلہ قائم رکھنے کی پابندی پر عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔اس دوران گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ بنیادی حقوق کا تحفظ ہم سب کا فرض ہے ،سوشل فاصلہ رکھیں اور حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ عدالتیں 70 سال سے جہاں کام کررہی ہیں انہیں یہاں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا یہاں بنیادی انصاف کی فراہمی ہوتی ہے۔اس موقع پر سائلین اور وکلاء کی طرف سے جوڈیشل عملہ کہ افراد کیخلاف شکایت بھی کی گئی ،جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود خان کو نوٹس لینے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :