Live Updates

حکومت پنجاب کے تمام ادارے قدرتی آفات سے بچا ئو کیلئے متحرک اور سرگرم عمل ہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز

پیر 13 اکتوبر 2025 20:12

حکومت پنجاب کے تمام ادارے  قدرتی آفات سے بچا ئو کیلئے متحرک اور سرگرم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قدرتی آفات سے آگاہی اور بچا ئوکے عالمی دن پراپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ زندگی کی بقا ء کیلئے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تمام اداروں کو ہر وقت تیار رہنا چاہیے۔ بروقت تیاری سے قدرتی آفات سے انسانی جان ومال اور ماحول کوتباہ کن نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

قدرتی آفات کو روکا تو نہیں جاسکتا، ٹیکنالوجی، اشتراک کار، پیشگی تیاری سے تباہ کن اثرات سے بچا وممکن ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب نے تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، سب سے بڑا ریسکیو ریلیف اور انخلا آپریشن کیا۔ پنجاب میں سیلاب کی آمد سے قبل بروقت تیاری نہ ہوتی تو بہت بڑے جانی نقصان کا اندیشہ تھا۔ دنیا ئے عالم میں پنجاب کو لاکھوں انسانی جانوں کیساتھ ساتھ لاکھوں مویشیوں کو بھی بچانے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بروقت اقدامات اور میڈیکل کیمپ قائم کرنے سے متعددی بیماریوں سے بچا ئوممکن ہوا۔ عوام کو سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچانے کیلئے حکومت پنجاب کے تمام ادارے متحرک اور سرگرم عمل ہیں۔

Live سے متعلق تازہ ترین معلومات