شہباز شریف مسیحا بننے کی بجائے’’ تماشا‘‘ نہ لگائیں:ڈاکٹر شاہد صد یق

جمعرات 26 مارچ 2020 22:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ شہباز ریف مسیحا بننے کی بجائے’’ تماشا‘‘ نہ لگائیں،کرو نا وائر س بارے ہر پاکستانی پر یشان ہے ایسے حالا ت میں بھی شو باز پوائنٹ سکورنگ کررہاہے،اپوز یشن رہنمائو ں کو پوائنٹ سکورنگ کی بجائے اصل ایشوز پر بات کر نی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کے رہنما پوائنٹ سکورنگ کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور قدرتی آفات پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آ رہے جو ان کی گھٹیاں سیا ست کا کھلا اظہارہے ۔ انہو ں نے کہاکہ پوری دنیا کرو نا وائر س سے تدارک کیلئے متحد ہو چکی ہے مگر پاکستان کے سیا سی رہنما ئو ں کو اپنی اپنی دوکانداری چمکانے کی فکر لاحق ہے۔ کرونا وائر س سے بچائو کیلئے تحریک انصا ف حکومت کے اقداما ت کی بیرو نی دنیا بھی تعریف کررہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کرونا وبا ء سے بچنے کیلئے عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاط بھی کریں اورحکومتی ہدایا ت پربھی عمل کریں بلا ضرو ر ت گھرو ں سے نہ نکلا جائے تاکہ یہ مو ذی مر ض کنٹرو ل ہو سکے۔