چین سے متعلق پیش گوئی کرنیوالے سائنسدان نے کورونا کے حوالے سے خوشخبری سنادی

جمعرات 26 مارچ 2020 22:21

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) امریکی نوبیل انعام یافتہ پروفیسر نے کورونا وائرس کے پھیلاو? میں کمی کے حوالے سے خوشخبری سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیمسٹری میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل لیوٹ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے نمٹنے کا ٹرننگ پوائنٹ جلدی آئے گا اور ملک میں حالات اندازوں سے جلد ہی معمول پر ا?جائیں گے۔

مائیکل لیوٹ کا کہنا ہے کہ وہ ان پیشگوئیوں کی حمایت نہیں کرتے جو یہ کہتیہیں کہ وائرس مہینے یا سالوں تک پھیلا رہ سکتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہوجائے گا بس ہمیں اس وقت پھیلنے والی افراتفری کو قابو کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس سے متعلق اعدادوشمار بہت بتائے جارہیہیں لیکن اس کے پھیلاو? میں کمی کی واضح علامات موجود ہیں۔

(جاری ہے)

مائیکل لیوٹ نے کہا کہ وہ ہر مقام پر بحالی کی علامات دیکھ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ مائیکل لیوٹ نے چین کے بارے میں بھی پیشگوئی کی تھی کہ وہ جلد اس صورتحال سے نکل ا?ئیگا۔انہوں نے اپنے دوستوں سے رپورٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ فروری کے وسط تک چین میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی ہونا شروع ہوجائے گی جبکہ چین میں وائرس سے تقریباً 80 ہزار افراد متاثر اور 3250 ہلاک ہوں گے۔