اداکارہ حرامانی کو لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دینا مہنگا پڑگیا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:31

اداکارہ حرامانی کو لوگوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دینا مہنگا پڑگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) ڈرامہ سیریل ’دو بول‘ سے مقبول ہونے والی اداکارہ حرا مانی نے لوگوں کو کورونا وائرس پھیلاؤ روکنے کے لیے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی جو انہیں خود ہی مہنگی پڑ گئی۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حرا نے اپنے شوہر و اداکار مانی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں دونوں ماسک پہنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے سے قریب ہیں۔

(جاری ہے)

 

اداکارہ نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سب سے پہلے تمام افراد کو ہدایت کی کہ ’گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ ہمارے کورونا کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور یہ خود سے قرنطینہ اختیار کرنے کے بعد کی تصویر ہے اور اب بھی ہم گھروں میں محدود ہیں۔ آخر میں اداکارہ نے درخواست کی ’آپ سب بھی اسی طرح احتیاط کریں ضروری ہے۔ پوسٹ کے کیپشن پر غور کیا جائے تو حرا مانی موجودہ صورت حال میں کسی نقصان سے بچنے کے لیے ٹھیک ہی ہدایت کر رہی ہیں مگر تب بھی وہ اپنی شیئر کردہ تصویر کے باعث تنقید کا شکار ہو گئیں۔ متعدد مداحوں نے تصویر پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پہلے آپ خود اس پر عمل کریں‘‘۔

متعلقہ عنوان :