فلپائن میں کورونا وائرس کی وجہ سے 9 ڈاکٹرز ہلاک

جمعرات 26 مارچ 2020 22:35

فلپائن میں کورونا وائرس کی وجہ سے 9 ڈاکٹرز ہلاک
منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) فلپائن میں کورونا وائرس کی وجہ سے 9 ڈاکٹرز ہلاک ہو گئے ہیں ، یہ بات ملک کی اعلیٰ میڈیکل ایسوسی ایشن نے جمعرات کو بتائی ہے جب ہسپتالوں میں گنجائش سے زیادہ مریض آ گئے ہیں اور طبی اہلکار اگلے صفوں پر حفاظتی سازو سامان کی کمی کی شکایت کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی ہلاکتوں کے اعلان کی وجہ سے ان خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ فلپائن میں صحت بحران سرکاری رپورٹس سے کہیں زیادہ شدید ہیں جہاں وائرس سے تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد صرف38ہے۔

55 ملین کی آبادی کا بڑا جزیرہ لزون بیماری کے پھیلائو پر قابو پانے کے لئے مسلسل دوسرے ہفتے لاک ڈائون میں ہے تاہم طبی اہلکار متنبہ کررہے ہیں کہ کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔فلپائن میڈیکل ایسوسی ایشن نے جمعرات کو کہا کہ وائرس سے نواں ڈاکٹر ہلاک ہو گیا ہے اور صحت اہلکاروں کو مناسب حفاظتی سازو سامان نہیں مل رہا ۔

متعلقہ عنوان :