ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی

138000 ہزار روپے کے جرمانے ،7 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج

جمعرات 26 مارچ 2020 23:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) ضلعی انتظامیہ لاہور نے پرائس کنٹرول کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 339 مقامات کو چیک کیا گیا43 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی،138000 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے اور7 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔ جبکہ11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اورایک گراں فروش کو جیل کی سزا دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہاکہ شہر میں مہنگے داموں اشیاء ضروریہ کی فروخت کی ہرگز اجازت نہ ہے۔علاوہ ازیں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف متحرک ہے۔کا کا خان آٹا سٹور نزد سنگھ پورہ سبزی منڈی پر آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے کی اطلاع ملنے پراسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے کارروائی کی۔ اے سی شالیمار نے آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے پر کاکا خان سٹور کے مالک کو گرفتار کر وادیا ہے۔

متعلقہ عنوان :