سکھر میں عوام کے اجتماع پر پابندی لگانے والی انتظامیہ کی غفلت سامنے آگئی

شہریوں میں راشن کی تقسیم کے دوران لوگوں کی جم غفیر امڈ آیا ،کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئی

جمعرات 26 مارچ 2020 23:48

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) سکھر میں عوام کے اجتماع پر پابندی کرنے والی حکومت اور انتظامیہ کی خود غفلت سامنے آگئی گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں مستحق شہریوں کو راشن تقسیم کے سلسلے میں لگایا جانے والا اجتماعی مرکز کیمپ میں سکھر انتظامیہ نے خودہی اجتماع لگا دیا سکھر کے مختلف علاقوں سے راشن کے حصول کیلئے مرد و خواتین سمیت بچوں کا ہجوم امنڈ آیا دوسری جانب سکھر کے دیہی علاقوں سے بھی لوگ راشن لینے پہنچ گئے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں قائم راشن تقسیم اجتماعی کیمپ پر لوگوں کے رش کی اطلاع پر انتظامیہ حرکت میں آگئی اور انہوں نے کیمپ پر پہنچنے والے شہریوں کو اپنے اپنیگھروں میں رہنے اور راشن کی صاف تقسیم کی یقین دہانی کرانے کے بعد پر امن طور منتشر کردیا

متعلقہ عنوان :