کرونا وائرس، نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے صارفین اور سٹاف کیلئے حفاظتی اقدامات کرلئے

جمعہ 27 مارچ 2020 18:31

کرونا وائرس، نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنے صارفین اور سٹاف کیلئے حفاظتی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مارچ2020ء) نیشنل بینک آف پاکستان نے کرونا وائرس کے پیش نظر اپنے صارفین اور اسٹاف کیلئے حفاظتی اقدامات کرلئے۔

(جاری ہے)

نیشنل بینک ان مشکل حالات میں اپنی برانچز میں صارفین اور اسٹاف کو خدمات کی فراہمی جاری رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر سماجی دوری اور طبعی فاصلوں پر عمل درآمد کیلئے خصوصی حفاظتی اقدامات کئے ہیں جبکہ فرسٹ لائن کے ضروری اقدامات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔