انٹر بینک کی مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری، انٹر بینک میں ڈالر 3روپے سستا

انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے کا ہو گیا جمعہ کودوران ٹریڈنگ ڈالر168 روپے 50 پیسے تک ٹریڈ ہواتھا

جمعہ 27 مارچ 2020 21:07

انٹر بینک کی مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری، انٹر بینک ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2020ء) اسٹیٹ بینک کی مداخلت کے بعد روپے کی قدر میں حیرت انگیز بہتری دیکھنے میں آئی اور انٹر بینک میں ڈالر 3روپے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے کا ہو گیا جمعہ کودوران ٹریڈنگ ڈالر168 روپے 50 پیسے تک ٹریڈ ہوا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک نے روپے کو سہارا دیا تو ڈالر ریٹ میں کمی ہوئی اور 165روپے پر آ گیا، اس سے قبل کرونا وائرس کے باعث عالمی سرمایہ کار پاکستان کی بانڈ مارکیٹ سے سرمایہ نکال رہے تھے، رہی سہی کسر شرح سود میں کمی نے پوری کر دی اور بڑی تعداد میں بیرونی سرمایہ نکالے جانے سے ڈالر کی مانگ انٹر بینک مارکیٹ میں بڑھ گئی جس کے باعث ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔

جمعہ کومارکیٹ کے آغاز پرڈالرایک روپیہ 87پیسے مہنگا ہو کر168روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، تاہم اسٹیٹ بینک کی مداخلت پر ڈالرکی قیمت میں کمی ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ 4 روز میں ڈالر8روپے 20پیسے مہنگا ہواا ہے جس کے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 800 ارب روپے تک کا اضافہ ہوا۔فاریکس مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر فراہم کیے ہیں۔